13 اپریل 2021 - 17:01
حشد الشعبی نے نینوا میں داعش کا دھشتگردانہ منصوبہ ناکام بنا دیا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شمالی عراق کے شہر نینوا میں ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے نینوا میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا۔

یہ گروہ شہرنینوا میں سیکورٹی اہداف اورعوام کو حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی میں عراق کے مختلف سیکورٹی و انٹیلی جینس اداروں نے شرکت کی۔ اس کارروائی کے دوران چھے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ بچے ہوئے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲